پنجاب ٹیچرزیونین کے وفد کی سیکرٹری ایجوکیشن سکولز سے ملاقات

پنجاب ٹیچرزیونین کے وفد کی سیکرٹری ایجوکیشن سکولز سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)مرکزی صدر آل ٹیچرز الائنس و پنجاب ٹیچرزیونین صوفی رمضان انقلابی ، جنرل سیکرٹری سید فہیم افضل بخاری، سیکرٹری اطلاعات پنجاب شیخ امتیازرحمانی نے سیکرٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب جناب اللہ بخش ملک سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی ۔مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے ٹیچرز اپ گریڈیشن پر فی الفور عمل درآمد کا مطالبہ کیا جس پر سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ سمری بھیجی جاچکی ہے ۔آئندہ دو ہفتوں میں سمری منظور ہونے کا امکان ہے۔ اساتذہ رہنماؤں نے صوفی رمضان انقلابی کی قیادت میں مطالبہ کیا کہ سرکاری سکولز کو PEFکے حوالے کرنے کا عمل فوری روکا جائے۔ دوران تعطیلات اساتذہ کا کنوینس الاؤنس نہ کاٹا جائے۔

۔سیکرٹری ایجوکیشن سکولز کے ساتھ اساتذہ رہنماؤں کی ملاقات بے حدمفیدرہی جس میں ٹیچرز کے متعدد مطالبات پیش کئے گئے ۔