وہ شخص مومن نہیں ہو سکتا، جو اللہ تعالیٰ اور رسولؐ سے محبت نہ کرے، ڈاکٹر اسلم صدیقی
لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص دنیا کی محبت میں ڈوب جاتا ہے ۔ وہ اسلام قبول نہیں کر سکتا انہوں نے مزید کہا وہ شخص مومن نہیں ہو سکتا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت نہ کرے اور جو اللہ تعالیٰ سے تعلق کرلیتا ہے وہ کسی اور سے محبت نہیں کر سکتا۔
یہی ایمان کی تکمیل ہے حضرت بلال کو گرم ریت پر لٹایا گیا لیکن آخری دم تک انہوں نے اللہ سے محبت نہ چھوڑی۔ اسلام نئی زندگی کا نام ہے خواہشات نفس پر کنٹرول کرنا پڑتا ہے جبکہ دنیا کی محبت کی کوئی حیثیت نہیں۔ اللہ کے دین کیلئے حرام چھوڑنا پڑتا ہے۔ شریعت نے جن کاموں سے منع فرمایا وہ کام نہیں کرنے چاہئے انہوں نے مزید کہا دین اسلام اچھے کام اچھے اعمال کرنے کی تلقین کرتا ہے کلمہ پر یقین کرنا یہی ایمان ہے۔