پانامہ کیس کافیصلہ سیاست کی نئی راہیں متعین کرے گا،سید بلال شیرازی

پانامہ کیس کافیصلہ سیاست کی نئی راہیں متعین کرے گا،سید بلال شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کا محفوظ فیصلہ سیاست کی نئی راہیں متعین کرے گا۔

احتساب اور جمہو ریت ساتھ ساتھ چلیں تاکہ کرپشن کا راستہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ملکی دولت ناجائز ذرائع سے ملک سے باہر جارہی ہے سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے اربوں روپے کی موجودگی کے ساتھ ساتھ دبئی ،لندن متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اور دیگر ملکوں میں پاکستانیوں کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس موجود ہیں جس کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ یا دستاویزی ثبوت موجود نہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے ساتھ ساتھ اگر برسر اقتدار ارباب اختیار ہی کرپشن میں ملوث ہوں تو عام آدمی سے ایمانداری کی توقع نہیں کی جاسکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ ظفر حجازی کی گرفتاری آئندہ پکڑ دھکڑ کی پہلی کڑی ہے پانامہ کیس فیصلہ میں مزید لوگ شکنجے میں آئیں گی