خواجہ آصف وزیر اعظم کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں،مراد راس

خواجہ آصف وزیر اعظم کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں،مراد راس

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ 480 ارب روپے کی کرپشن کرنے والے خواجہ آصف وزیر اعظم کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود اور میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگیوں کی ساری بڑی قیادت کرپشن میں ملوث ہے انتشار کا شکار ن لیگ توڑ پھوڑ کا شکار ہے۔

چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والے اب مری میں جوڑ توڑ کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیر اعظم نوشتہ دیوار کو پڑھیں وہ قانون کے شکنجے میں آ چکے ہیں۔ قوم نے ن لیگی پالیسیوں مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت بنائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...