پنجاب حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور مساوات کو یقینی بنایا ہے،خلیل سندھو

پنجاب حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور مساوات کو یقینی بنایا ہے،خلیل ...

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور مساوات کو یقینی بنایا ہے۔اقلیتوں کو تحفظ اور حقوق فراہم کیے بغیرکوئی بھی حکومت ترقی کے مراحل طے نہیں کر سکتی۔ یہ بات صوبائی وزیر نے ضلع بہاولنگر سے آنیوالے ایک اقلیتی وفد سے ملاقات کے دوران کی ۔ اقلیتی وفد نے کہا کہ وہ ہندو بالمیکی اقلیتی کالونی شہر ہارون آباد چک نمبر 72/-Rکے رہائشی ہیں اور یہ جگہ 1983سے الاٹ شدہ ہے، اقلیتی برادری کی عبادت گاہ کے لئے ایک مندر بھی تعمیر ہے۔انہوں نے شکایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ ان کے گھر اور مندر زبردستی گرانا چاہتی ہے جوکہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر انسانی حقوق سے مدد اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر سے ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے گھروں کو تحفظ اور مندر کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...