نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے،اعجاز چوہدری
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجا زاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف اور شہباز شریف کا نام گنیز بک آ ف ورلڈ میں درج ہونا چاہیے ، نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے شور مچانے والے درباری اور مداریوں پر زور دار طمانچہ لگا ہے ، عمران خان کی سچائی کی گواہی پوری قوم دیتی ہے کیا ایک مایہ ناز کرکٹر اپنی کمائی سے ایک گھر بھی نہیں بنا سکتا۔نواز شریف نا اہل ہونے کے ساتھ ساتھ اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کر لیں چور حکمران خاندان سے قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی وصول کی جائے گی ، قوم جشن منانے کی تیاری کریں ۔
کورٹ میں جمع کروانے کے لئے کوئی ثبوت نہیں تھے ، سولہ ماہ تک قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ،قوم کی دعائیں رنگ لے آئی ۔نواز شریف ،شہباز شریف اور انکے منشی اسحاق ڈار سمیت دیگر افراد نا اہل ہونگے، نواز شریف کے اقتدار کا کھیل ختم ہو چکا ہے فوری طور پر مستعفیٰ ہو جائیں ۔