کرپشن کرنے والوں کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہونے والا ہے ،میاں ایوب

کرپشن کرنے والوں کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہونے والا ہے ،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمران اپنے خلاف سازشوں کا شور مچا کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے ان کا اصل چہرہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں بے نقاب کردیا ہے حکمران جتنے مرضی جتن کر لیں ان کی رخصتی یقینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ملک میں جلد کرپشن کرنے والوں کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب ہوجائے گا کیونکہ جے آئی ٹی نے حکمرانوں کی کر پشن مکمل طور پر بے نقاب کر دی ہے اگر (ن)لیگ کو جمہو ریت عزیز ہے تو ان کو چاہیے۔
وہ ملک میں محاذآرائی اور ٹکراؤ کی پالیسی اختیار کر نے کی بجائے حقائق کو تسلیم کر لیں ورنہ وہ اپنے او ر ملک کیلئے مزید مسائل پیدا کر یں گے جو کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ (ن) لیگ کی محاذآرائی کی سیاست جمہو ریت کیلئے خطر ہ بن چکی ہے حکمران اپنے اقتدار کے خاتمے کی صورت میں جمہو ریت کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں مگر انکی یہ خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے (ن) لیگ اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار ے گی۔