کشمیریوں کی آواز ملک کے ہر گلی کوچے میں پہنچائیں گے،ابوالہاشم

کشمیریوں کی آواز ملک کے ہر گلی کوچے میں پہنچائیں گے،ابوالہاشم

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسؤل ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک پوری کشمیری قوم سٹرکوں پر ہے۔ اُمت مسلمہ خاص طور پر پاکستانی حکمران کشمیریوں کے اصل وکیل ہونے کا عملی ثبوت دیں۔ کشمیریوں کو آزادی سے کم کوئی بھی چیز قبول نہیں۔ہم کشمیریوں کی آواز کو وطن عزیز کے ہر گلی کوچے میں پہنچائیں گے۔ وہ مرکز القادسیہ میں جماعۃ الدعوۃ لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی گلیوں اور سٹرکوں پر پاکستانی پرچم پوری آب و تاب سے لہرائے جارہے ہیں۔ کشمیریوں کی اس قدر منظم اور بھرپور تحریک سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا۔ مودی سرکار طاقت کے بل بوتے پر کبھی بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتی۔ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ بین الاقوامی برادری نے اس معاملے پر اپنے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ ابو الہاشم ربانی نے کہا کہ ظلم و جبر اور گرفتاریوں سمیت سخت ترین حالات کے باوجود کشمیر عوام براہمنی سامراج کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے۔ وہ پوری طاقت قوت کے ساتھ پاکستان زندہ باد اور پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ کا نعرے بلند کرتے ہیں۔ کشمیری اپنے شہداء کو سبز ہلالی پرچم میں کفن دیتے ہیں جس سے ان کی خواہش کا صاف طور پر پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اگر کشمیریوں کو ان کا حق آزادی نہ دیا گیا تو خطے میں پائیدار امن بھی نہ ممکن ہے۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...