آب و ہوا میں تبدیلی اہم فصلوں کے لیے خطرناک

آب و ہوا میں تبدیلی اہم فصلوں کے لیے خطرناک
آب و ہوا میں تبدیلی اہم فصلوں کے لیے خطرناک

  


نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک) آب و ہوا میں تبدیلی ( کلائمٹ چینج) کی وجہ سے اہم فصلیں تیزی سے زہریلی ہوتی جارہی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ فصلیں ردِ عمل کے طور پر زہریلے مرکبات خارج کرتی ہیں جو انسانوں کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔نیروبی میں اقوامِ متحدہ کے تحت ہونے والی ماحولیاتی اسمبلی میں سائنسدانوں نے ایک رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ بعض فصلیں شدید موسمیاتی کیفیات جھیلنے کے لیے خاص اجزا خارج کرتی ہیں جو زہریلے ہوتے ہیں اور اگر طویل عرصے تک ان کا استعمال کیا جائے تو صحت پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔یو این ای پی کے ماہر کے مطابق عام حالات میں پودے جذب کرنے والے نائٹریٹس کو پروٹین اور امائنو ایسڈ میں بدلتے ہیں لیکن طویل خشک سالی میں مکئی، گندم، جو، سویابین اور سرسوں وغیرہ کی فصلوں پر شدید خشک سالی کے بعد بارشیں ہوجائیں تو ان میں ہائیڈروجن سائنائیڈ جمع ہوتا ہے جو زہریلا مرکب ہوتا ہے اور اسے پروسک ایسڈ بھی کہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...