افغانستان میں پتلی تماشوں کے ذریعے خواتین کی تعلیم کے فروغ کی کوشش

افغانستان میں پتلی تماشوں کے ذریعے خواتین کی تعلیم کے فروغ کی کوشش
افغانستان میں پتلی تماشوں کے ذریعے خواتین کی تعلیم کے فروغ کی کوشش

  


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کو سیسم اسٹریٹ نامی امریکی ٹی وی شو تو ضرور یاد ہوگا جس میں پیش کیے جانے والے مختلف پتلے مختلف کرداروں کی صورت میں مزے مزے کی باتیں کرتے تھے۔اب ایسا ہی ایک ٹی وی شو افغانستان میں بھی پیش کیا جارہا ہے جس کے ذریعے ملک میں خواتین کی تعلیم اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔افغان سیسم اسٹریٹ میں نارنجی رنگ کا زیرک نامی پتلا اپنی بڑی بہن کا بے حد خیال رکھتا ہے جو تعلیم حاصل کر رہی ہے۔گزشتہ سال سے شروع کیے جانے والے اس شو کو نہ صرف افغانستان بلکہ دنیا بھر میں بے حد مقبولیت مل رہی ہے۔شو میں ایک چھوٹی بچی زری کو مرکزی کردار بنایا گیا ہے جو تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اب اس میں اس کے چھوٹے بھائی 4 سال کے زیرک کو بھی شامل کیا گیا ہے اپنی بڑی بہن سے بے حد متاثر ہے اور اس کی طرح تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے۔دونوں کردار افغانستان کے روایتی پہناووں میں ملبوس ہیں۔افغانستان کے ٹولو ٹی وی، جہاں سے یہ پروگرام نشر کیا جاتا ہے، کے سربراہ مسعود سنجر کا کہنا ہے کہ یہ پتلے چھوٹے بچوں کی ذہن سازی کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے کہ وہ اپنی بہنوں سے محبت کریں اور تعلیم حاصل کرنے کو برا نہ سمجھیں۔ان کی ٹیم نے پروگرام سے متعلق ایک سروے کیا جس سے پتہ چلا کہ وہ بچے اور والدین جن کے پاس ٹی وی کی سہولت موجود ہے۔

، ان کی 80 فیصد تعداد اس پروگرام کو نہایت شوق سے دیکھتی ہے۔سنجر کے مطابق یہ پتلے بچوں کو اس بات کا شعور دیں گے کہ وہ عام افغان روایات کے برعکس خواتین اور ان کی تعلیم کی اہمیت کو سمجھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...