سی سی ٹی وی کیمرے اب چہرے پہچانیں گے

سی سی ٹی وی کیمرے اب چہرے پہچانیں گے
سی سی ٹی وی کیمرے اب چہرے پہچانیں گے

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگرد ،سہولت کاراورسنگین جرائم میں ملوث ملزمان اب چھپ نہیں پائیں گے کیونکہ چہرہ شناس ٹیکنالوجی کے سافٹ وئیرمیں چارہزار سے زائد انتہائی مطلوب افراد کی تصاویر محفوظ لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگرد ،سہولت کاراورسنگین جرائم میں ملوث ملزمان اب چھپ نہیں پائیں گے کیونکہ چہرہ شناس ٹیکنالوجی کے سافٹ وئیرمیں چارہزار سے زائد انتہائی مطلوب افراد کی تصاویر محفوظ کرلی گئی ہیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے اب صرف ریکارڈنگ نہیں کریں گے بلکہ جرائم پیشہ افراد کے چہرے بھی پہچانیں گے۔سیف سٹی اتھارٹی نے پاکستان میں پہلی بار " فیس ریکگنیشن یعنی چہرے کی پہچان کی ٹیکنالوجی " کا استعمال شروع کردیا ہیجس کے مخصوص سافٹ وئیر میں انتہائی مطلوب افراد کی تصاویر انسٹال کردی گئی ہیں جو شہر میں نصب کیمرے کی آنکھ میں آگئے تو الارم بج اٹھے گا۔فیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی سے منسلک کیمروں کو خفیہ رکھا گیا ہے جو عوامی مقامات اور دیگر پر ہجوم جگہوں پر ہر آنے جانے والے شخص کا چہرہ سکین کررہے ہیں۔ابتدائی مرحلے میں لاہور کے تفتیشی ادارے اس ٹیکنالوجی سے مستفید ہورہے ہیں جس کے بعد اس کا دائرہ دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...