بکثرت حج وعمرہ کرنے سے رزق میں اضافہ ہوتاہے،نبیرہ عندلیب نعیمی

بکثرت حج وعمرہ کرنے سے رزق میں اضافہ ہوتاہے،نبیرہ عندلیب نعیمی

لاہور(پ ر)رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ حج اِسلام کا ایک بنیادی رکن ہے، اور ہر اس مرد و عورت پر فرض ہے جو اس کی طاقت رکھتا ہے۔بکثرت حج وعمرہ کرنے سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کے رزق میں اضافہ ہوتاجاتاہے ،عورت پر لازم ہے کہ وہ اپنے محرم یا خاوند کے ساتھ ہی سفر حج کرے اور اکیلی روانہ نہ ہو کیوں کہ بغیرمحرم شرعی یا بغیر شوہر کے عورت کیلئے سفر حج پر جانا جائز نہیں اگر جائے گی تو اْس کا فریضہ حج تو ادا ہو جائے گا مگر وہ عورت گنہگار ہو جائیگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں منعقدہ تربیتی حج پروگرام برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...