پیپلز پارٹی غیر آئینی اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی،عدنان گورسی

پیپلز پارٹی غیر آئینی اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی،عدنان گورسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے پی پی 155کے ٹکٹ ہولڈر چودھری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر عدالت کے حتمی فیصلے سے ملک کے نظام کو نہیں بلکہ ایک خاندان کی بادشاہت کو خطرہ ہے اسی لئے ان کی طرف سے مزاحمت کی جارہی ہے پیپلز پارٹی قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں کہا کہ پاکستان میں کرپشن کو ایجاد کرنے والے نواز شریف ہیں وہ وزیر اعظم کے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں پیپلز پارٹی نئے انتخابات کیلئے تیار ہے نواز لیگ کا سیاسی مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔
۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز کا مستعفیٰ ہونا وقت کی ضرورت بن چکا ہے کیونکہ ان کے استعفے کے بغیر آزاد اور خودمختار جمہوریت کا تصور ممکن ہی نہیں ہے دنیا میں کوئی کرپٹ حکمران ملک کا نظام احسن طریقے سے نہیں چلا سکتا۔