سلم لیگ )ن(علماء ومشائخ ونگ کا چیئرمین منتخب ہونے پرپیر ولی اﷲ شاہ بخاری کے اعزاز میں استقبالیہ

سلم لیگ )ن(علماء ومشائخ ونگ کا چیئرمین منتخب ہونے پرپیر ولی اﷲ شاہ بخاری کے ...

م

لاہور(نمائندہ خصوصی)کل جماعتی"تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ "کے زیر اہتمام ملک کی نامور دینی وعلمی اور روحانی شخصیت الحاج پیر سید ولی اﷲ شاہ بخاری چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل کو مسلم لیگ )ن(علماء ومشائخ ونگ کا چیئرمین منتخب ہونے پر اُن کے اعزاز میں مشائخ سیکریٹریٹ شالیمار روڈ لاہور میں ایک پروقار استقبالیہ دیاگیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء ودینی رہنما علامہ محمد ممتاز اعوان ، مفتی عاشق حسین ، مولانا شیخ محمد نعیم بادشاہ ، حافظ شعیب الرحمن ودیگر نے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

اور پیر سید ولی اﷲ شاہ بخاری کو مسلم لیگ )ن(علماء ومشائخ ونگ کا چیئرمین منتخب ہونے پر دل کی عطا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسلم لیگی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...