عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ ایماندار اور دیانت دار شخص ہیں،میاں شکیل

عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ ایماندار اور دیانت دار شخص ہیں،میاں شکیل

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی راہنماؤں میاں شکیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ کی منی ٹریل ثابت کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک ایماندار اور دیانت دار شخص ہیں۔دوسری جانب نواز شریف کی کتاب کے بہت سے صفحے غائب ہیں جس کا ذکر معزز عدلیہ بھی کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے تحریک انصا ف ہر کر پشن کر نے والے شخص کا احتساب چاہتی ہے جب تک ملک سے کر پشن اورکمیشن ما فیا کا خاتمہ نہیں ہو گا ملک تر قی کر ہی نہیں سکتا ہے۔انہو ں نے مز ید کہاکہ نواز شریف کے جانے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا بلکہ پاکستان کی حکومت ایک کرپٹ شخص سے پاک ہو جائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...