خواجہ احمد حسان نے این اے 126کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا

خواجہ احمد حسان نے این اے 126کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور سینئر مسلم لیگی رہنما خواجہ احمد حسان ، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سید توصیف شاہ نے گزشتہ روز ستلج بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126اور صوبائی حلقوں پی پی 151اور 152کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کے زیر اہتمام قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا اور وزیر اعظم میاں نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ خواجہ احمد حسان نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔خواتین کی بہت بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی اور میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کرتی رہیں۔ افتتاحی تقریب میں ایم این اے پرویز ملک اور ایم این اے شائستہ پرویز ملک ‘ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیراور چیف کوآرڈینیٹر رابعہ فاروقی نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائدین میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف کا دامن صاف ہے انشاء اللہ سپریم کورٹ سے سرخرو ہونگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...