محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی جانب سے ڈاکٹرز و نرسز کی تعیناتی شروع

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی جانب سے ڈاکٹرز و نرسز کی تعیناتی شروع

لاہور(خبرنگار) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے ہیپاٹائٹس پریونشن اینڈ ٹریٹمنٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں قائم ہونے والے فلٹر کلینکس کے لئے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے ڈاکٹرز و نرسز کی تعیناتی شروع کردی ہے ۔اس سلسلے میں بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز و نرسز کی چھ روزہ تربیت کا آغاز اتوار کے روز پی کے ایل آئی کے سائٹ آفس بیدیاں روڈ پر شروع ہوگیا ۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور ہیپاٹائٹس کی روک تھام و علاج کا منصوبہ وزیراعلی محمدشہبازشریف کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کے تحت صوبے کے 36 اضلاع میں مفت سکریننگ ، ویکسینیشن اور علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ اس مقصد کے لئے سٹاف کی بھرتی شروع کردی گئی ہے اور نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز و نرسز کے 40 رکنی گروپ کو پی کے ایل آئی کے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس بیدیاں روڈ پر تربیت کا آغاز کردیاگیاہے ۔اس تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرز و نرسز نے اس عزم کااظہار کیا ہے کہ وہ پنجاب سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب اور پی کے ایل آئی کی کوششوں میں پیشہ وارانہ لگن اور محنت کے ساتھ حصہ لیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...