تمکین آفتاب کی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات،پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال

تمکین آفتاب کی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات،پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال

لاہور( پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الہی سے مسلم لیگ(ق) کی سینئر کارکن تمکین آفتاب ملک نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات میں پارٹی معاملات اور مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔چوہدری پرویز الہیٰ نے تمکین آفتاب ملک کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ جیسے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں اور جس دل جمعی اور لگن سے آپ پارٹی کیلئے کام کر رہی ہیں پارٹی کو آپ پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی آپ کواور آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق)اصولوں کی سیاست کر رہی ہے اورہمیں با اصول کارکنوں پر فخر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...