موضع گنج کلاں ، صوبائی حکومت کی40 کنال سرکاری اراضی واہ گزار

موضع گنج کلاں ، صوبائی حکومت کی40 کنال سرکاری اراضی واہ گزار

لاہور(اپنے نمائندے سے)اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی نے ڈی سی لاہور کی ہدائت پر موضع گنج کلاں میں واقع صوبائی حکومت کی چالیس کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واہ گزار کرواتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپر د کر دی ،گزشتہ روز بند روڈ پر واقع صوبائی حکومت کی سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف آپریشن کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی کے زیر نگرانی کیا گیا جبکہ موقع پر واہ گزار کروائے جانے والی سرکاری اراضی کو ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئر نگ ونگ کے افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے جو کہ یہاں پرسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لئے مکمل طور پر متحرک ہو چکے ہیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی کا کہنا تھا کہ یہاں پر آنے والے دنوں میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا باقی سرکاری اراضی جس پر قابضین قابض ہیں آئندہ چند دنوں میں آپریشن کرکے اس کو واہ گزار کروایا جائے گا جس کے لئے موقع پر قابضین کو حتمی نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ،صوبائی حکومت کے ایک ایک انچ کو قابضین سے واپس لیا جائے گا جس کے لئے حتمی لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...