ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہارون بخاری

ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہارون بخاری

لاہور( جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرہاؤسنگ پنجاب سید ہارون احمدسلطان بخاری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی آڑ میں ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنا موجودہ دور اقتدار میں کئی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے چیئرمین مانگا منڈی پریس کلب ڈاکٹرمحمدعدنان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی لیڈر پچھلے ایک سال سے ملک دشمنی کی سازش میں مصروف عمل ہیں ہر روز نیا ڈرامہ رچاکر عوام الناس کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...