عام آدمی پارٹی نے’’کرپشن مکاؤ ،ملک بچاؤ‘‘ تحریک شروع کر دی
لاہور(جنرل رپورٹر )عام آدمی پارٹی نے’’کرپشن مکاؤ ،ملک بچاؤ‘‘ تحریک شروع کر نے کا اعلان کر دیا،کرپشن کا خاتمہ،عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی عام آدمی پارٹی کا منشور ہے۔ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی پاکستان کے چےئرمین ارسلان الملک نے کہا کہ ہمارا معاشرہ رشوت، سفارش، اقرباپروری، کرپشن ،بے ایمانی اور بد دیانتی کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے موجودہ صورتحال میں ملک میں معاشی، سیاسی، انتخابی اور اخلاقی کرپشن کا ناسور قومی سلامتی کیلئے خطرناک شکل اختیار کر گیا ہے،بے انتہا غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی کی بنیا دی و جہ موجودہ کرپٹ سسٹم ہے جس کی وجہ سے بے انتہا معدنیات، بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال جفا کش اور محنتی قوم کے باوجود غریب، غریب تر اور امیر، امیر ہو رہا ہے،آئین پاکستان میں عام شہری کو عزت کی روٹی، تعلیم، علاج اور رہائش دینے کی ضمانت دی گئی ہے مگر کرپٹ حکمرانوں نے ان بنیادی حقوق سے شہریوں کو محروم رکھا ہوا ہے۔