عمران خان کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے،زمرد یاسمین

عمران خان کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے،زمرد یاسمین

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کو بتانا ہوگا کہ ان کو والد کی وراثت میں کیا ملااور ان کو ایک میچ کھیلنے کے کتنے پیسے ملتے تھے ، انہوں نے جب کرکٹرکے پیسے ملنے شروع ہوئے تب عمران خان کرکٹ چھوڑ کر کسی اور کاروبار میں ملوث ہوگیا، عمران خان کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئی،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی اب منی ٹریل جمع کرانی ہو گی کیونکہ آئین و قانون کا اطلاق تو سب پر یکساں ہونا چاہیئے‘ وزیراعظم محمد نواز شریف سے تو ان کی تین نسلوں کا حساب مانگا جاتا ہے لیکن عمران خان سے تو انکے دادا کا حساب نہیں مانگا جا رہا بلکہ انہوں نے خود جو کاؤنٹی کرکٹ کھیلی اور وہ کاؤنٹیاں ابھی بھی آباد ہیں جن پر کسی نے قبضہ نہیں کیا اس لیے عمران خان کو ان بنک ٹرانزکشنز کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان عدالت میں یہ منی ٹریل جو کہ ان کے ابا یا دادا کی نہیں اور نہ ہی کسی اور صدی کی ہے بلکہ ان کے اپنے ہاتھ میں ہے دینے سے قاصر ہیں تو پھر بتائیں کہ اس ملک میں کس قسم کا قانون کس پہ اطلاق ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...