عملہ سبزی مافیا کی سرپرستی کررہاہے، معیار بھی دوسرے درجے کا ہے،صارفین

عملہ سبزی مافیا کی سرپرستی کررہاہے، معیار بھی دوسرے درجے کا ہے،صارفین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائند ے سے) شاد مان اتوار بازار میں آ نے والے شہریوں نے مہنگائی کا رونا روتے ہوئے اتوار بازروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ شادمان اتوار بازار میں آ نے والے صارفین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سمن آباد ٹاؤن کا عملہ صرف سبزی مافیا کی سر پر ستی کر تا ہے اور دوکاندار مار کیٹ کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ کی بجائے اپنے من پسند ریٹ وصو ل کرتے ہیں ۔ اتوار بازار میں پھل سبزیوں کے ریٹ عام مارکیٹ سے زیادہ وصو ل کیے جاتے ہیں خریداری کرنے آئے ہوئے اسلم حسن اور لطیف نے کہا اور حکومت نے اتوار بازاروں کا انعقاد عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے کیا ہے یہ دوکاندار اول اور دوئم سبزیوں کو مکس کر کے اول کے نرخوں پر فروخت کرتے ہیں جس کو خریدنا مجبوری ہوتی ہے ۔الطاف اور ابراہیم نے کہا کہ یہاں پر عام مارکیٹ کی نسبت سبزیوں کی قیمتیں یکساں جبکہ کوالٹی غیرتسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر پارکنگ نظام کو بہتر بناتے ہوئے انتظامیہ کوالٹی اور سبزیوں کے معیار پر خصوصی توجہ دے۔ یاسر اور طلعت بخاری نے کہا کہ اتوار بازار میں خریداری ایک مسئلہ ہے ۔ یہاں بہتر معیار کی اشیاء تلاش کرنے میں وقت کا ضیاء ہوتا ہے، جبکہ بیف مٹن اور چکن کے سٹالز خالی ہونے سے مشکلات کا سامنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ثابت ہوچکی ہے حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ طالب بٹ اور قدوس احمد نے کہا کہ یہاں پر سکیورٹی کا فقدان اور انتظامی اہلکار اپنے دفتر تک محدود ہیں جبکہ یہاں پر اشیاء کی کوالٹی بہتر نہ ہے۔