یوسی 247کاہنہ میں تعمیراتی کام تاحال نامکمل،ٹھیکیدار غائب

یوسی 247کاہنہ میں تعمیراتی کام تاحال نامکمل،ٹھیکیدار غائب

لاہور(جنرل رپورٹر)یوسی 247کاہنہ میں تعمیراتی کام تاحال نامکمل،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اپنے انتخابی حلقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی گلیاں مکمل نہ ہوسکیں،مین شہزادہ روڈ،حاجی مہردین والی گلی میں کھدائی کرنے کے بعدسیوریج لائن میں ناقص میٹریل سے بنے پائپ ڈال دئیے گئے،جن کے دونوں کونوں سے جوائنٹ آپس میں نہیں ملائے گئے سیوریج لائن کا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہورہا ہے،اہل علاقہ نے بتایا کہ سیوریج لائن میں گھروں کا آنے والا گندا پانی گھروں کی بنیادوں میں جمع ہورہا ہے جس سے گھروں کی بنیادیں بیٹھ جانے کا خدشہ ہے، کروڑوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی گلیاں ابتدا میں ہی کرپشن کی نذرہوگئیں،ٹھیکیدار گلیاں مکمل کئے بغیر ہی غائب ہوگیا،بارشوں میں کھدائی کی گئی گلیاں جوہڑ بن جاتی ہیں ،جس سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے،ذرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ مقامی قیادت سے مل کر لاکھوں روپے ہڑپ کرگیا،جب اس سلسلے میں عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ) نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسیئن سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی باتوں میں صداقت نہیں اگر کسی کو اعتراض ہے کہ ناقص میٹریل کا استعمال ہورہا ہے تو وہ قریبی فوکل پرسن متعلقہ یوسی چیئرمین سے رابطہ کرسکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...