عمران خان ملک کے خلافسازشیں کر رہے ہیں،عرفان دولتانہ

عمران خان ملک کے خلافسازشیں کر رہے ہیں،عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے ، عمران خان نے ملک کے خلاف سازشیں کی ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پورے ملک میں شور بپا کردیا ، وہ افراتفری کی سیاسات کرکے جمہوری نظام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانت اورامانت کے ساتھ آگے بڑھایا گیاہے اوررکاوٹوں ومشکلات کے باوجودترقیاتی منصوبے اوربجلی کے پراجیکٹس رفتار اور معیار سے مکمل کیے گئے ہیں جس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ۔شکست خوردہ عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اوردھرنے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش تھی۔دھرنوں کا دھڑن تختہ ہوا تو لاک ڈاؤن کے ذریعے نئی سازش تیار کی گئی خدا کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے دھرنوں کی طرح لاک ڈاؤن بھی ناکام رہااوراب الزام تراشی اورافراتفری کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے