شوکت خانم کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،نذیر چوہان

شوکت خانم کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،نذیر چوہان

لاہور(پ ر)تحریک انصا ف کے رہنما نذیرچوہان نے کہاہے کہ حکمران جماعت اس وقت خیالی پلاؤ پکانے کے سوا کوئی کام نہیں کررہی ۔ شریف برادران کی حالت ایک ہارے ہوئے جواری کی مانندہے ،جبکہ شوکت خانم کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ،حکومت کے لوگوں کو شرم آنی چاہیے خود تو عوا م کی خدمت کرنہیں سکتے اور کسی اور کو کرنے نہیں دیتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پی پی 154کے سینٹرل آفس میں حلقے کی عوام سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین عمرا ن خان پر الزام تراشیاں کرنے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہینگے شریف خاندان اپنی خیر منائے تو زیادہ اچھا ہوگا۔ سب جانتے ہیں کہ حکمرانوں کی جعلی دستاویزات سے بچنے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی چوری میں ملوث میں حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ، تحریک انصاف نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کے ثبوت لائے جائیں جیسے پوری دنیا میں شریف برادران کی لوٹ مار کے چرچے ہیں اسی طرح پوری دنیا میں عمران خان ایک ایماندارلیڈر کے طور پر مانے جاتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...