جمہوریت کیخلاف ہرسازش کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے،ادریس خاں

جمہوریت کیخلاف ہرسازش کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے،ادریس خاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)مانگا منڈی پی پی161پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنماراؤ محمد ادریس خاں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کاہرکارکن اورپوری قوم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے جمہوریت کیخلاف ہرسازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا سپریم کورٹ میں مفروضوں پر مبنی جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں بے نقاب ہو جائے گی۔عمران خان کے پاس الزامات کے سوا کوئی پروگرام نہیں 2018کے عام انتخابات میں عمران خان کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو اپوزیشن جماعتیں پانامہ لیکس کے معاملے پر صرف حکومت پر الزامات عائد کررہی ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہے۔