عمران خان کا موقف اصولی ہے،نوشین حامد

عمران خان کا موقف اصولی ہے،نوشین حامد

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عمران خان کا موقف اصولی ہے ،ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے حقائق عوام کے سامنے رکھ دئیے ، ، ن لیگ نے قوم سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے چار سال طویل جدوجہد کی جس کے بعد عوام کو حقائق کا علم ہوا ہے ، عمران خان ہمیشہ سے صداقت کا علم بلند کرتے آئے ہیں ، عمران خان کی وجہ سے عوام کا پیسہ لوٹنے والے اور قوم کو دھوکہ دینے والے بے نقاب ہوگئے اور عوام کو علم ہوگیا کہ ملک کی ترقی میں کس نے رکاوٹ ڈالی اور کس نے ملک کی ترقی کے لئے دن رات کام کیا ، ن لیگ نے عوام کے چار سال ضائع کردئیے ہیں ، عمران خان ہمیشہ سے ہی ملک کی ترقی کے لئے کوشاں رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ وہ خیرپختون خواہ میں تبدیلی لائے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...