ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب فیز 6میں فیئر ویز کمرشل پلازہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب فیز 6میں فیئر ویز کمرشل پلازہ کا سنگ بنیاد رکھ ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب فیز 6 میں ترقیاتی و کاروباری کاموں کے حوالے سے ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر ظفر یاسین بابر نے فیئر ویز کمرشل پلازہ کی تعمیر کے حوالے سے سنگ بنیاد رکھ دیا۔تقریب میں متعدد کاروباری و سماجی شخصیات،نامور ملکی و ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے، رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز وڈیلرز و اور ڈی ایچ اے اور BRDB-MALAYSIA کے اعلیٰ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔بریگیڈیئر ظفر یاسین بابرنے منصوبے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ چند برس قبل جب ڈی ایچ اے لاہور میں ڈیفنس رایا کی بنیاد رکھی جارہی تھی اسوقت شاید کوئی یہ تصور بھی نہ کرسکتا ہو کہ آنے والے وقت میں ڈیفنس رایا پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں رئیل اسٹیٹ کے آسمان پر ایک روشن ستارے کی طرح چمکے گا۔ ڈی ایچ اے لاہور نے جو بھی پراجیکٹ تیار کیا اسے توقع سے بڑھ کے پذیرائی ملی، یہ ڈی ایچ اے برانڈپر عوام کے اعتماد کامظہر ہے ۔ ڈی ایچ اے لاہور کے ادارہ جاتی منصوبے ہوں یا BRDB-MALAYSIA کے ساتھ ''جوائنٹ ونچرز'' دونوں کی خوبی ہے کہ ان رہائشی یا کمرشل منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کوکبھی نقصان نہیں بلکہ ہمیشہ فائدہ ہوا ہے۔ ڈیفنس رایا کا نکتہ آغاز یہ تھا کہ پاکستان میں بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ترین ، محفوظ اور خوبصورت ترین گالف اینڈ کنٹری کلب اور ہاؤسنگ کو ممکن بنایا جائے جو زندگی کی تمام سہولتوں سے مزین ہو اور اسکی بعد از فروخت سروس بھی بے مثال ہو۔آج ڈیفنس رایا اس تصور کے عین مطابق حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ BRDB-MALAYSIA بلاشبہ تعمیراتی میدان میں اپنا نام اور مقام رکھتی ہے اس کے کریڈٹ پر بڑے اور کامیاب پراجیکٹ ہیں ، اور اس کمپنی کے ساتھ جوائنٹ ونچر اعزاز کی بات ہے۔بریگیڈیئر ظفر یاسین نے کہا کہ ڈیفنس رایا فئیر ویز کمرشل سنٹرز منصوبے کی تفصیلات متاثر کن ہیں :یہ کمرشل سنٹر 7لیول شاپ/آفس پلازہ 12 Grand Piazzaکنال پر مشتمل جدید ترین ، محفوظ اور خوبصورت محل وقوع کے لحاظ سے اپنے مثال آپ ہوگا۔بیسمنٹ کار پارکنگ، شاپ فرنٹ پارکنگ ، کشادہ راہداریاں جدید ڈیزائن کی دکانیں عالمی معیار کے فوڈ پوانٹسمین بلیوارڈ پر، آسان رسائیروف ٹاپ ٹیرسپلازہ کی ہر منزل/لیول پر ایلیویٹر کی سہولتکاروباری حضرات /انویسٹرز کیلئے بہترین مواقعبریگیڈیئر ظفر یاسین نے ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب کی کارکردگی اور اعلیٰ معیار کو سراہا اور پراجیکٹ کی گراؤنڈ بریکنگ پر مبارکباد دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...