شریف خاندان کی کشتی ڈوبنے والی ہے،سعدیہ سہیل

شریف خاندان کی کشتی ڈوبنے والی ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کشتی ڈوبنے والی ہے جو لوگ اس کو کنارے لگانے چاہتے ہیں وہ اپنی کاوشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پوری قوم کے سامنے شریف خاندان کا پول کھل چکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے چار سال قوم کا وقت اور قیمتی سرمایہ ضائع کیا اپنے اثاثوں میں اضافہ اور عوام پر قرضوں کا بوجھ بڑھایا۔ کرپشن کے بڑے سکینڈل سامنے آئے۔