گونواز گوتحریک کی کامیابی کے بعد نوازشریف کو اقتدار چھوڑنا ہوگا،مہرین راجہ

گونواز گوتحریک کی کامیابی کے بعد نوازشریف کو اقتدار چھوڑنا ہوگا،مہرین راجہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ گونواز گوتحریک کی کامیابی کے بعد نوازشریف کو اقتدار چھوڑنا ہوگا ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کیا ہے مگر جمہوریت کے نام پر کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے، نوازشریف جتنے چاہے جلسے کرلیں انہیں جانا ہوگا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا ہر دورہ ناکام ہوگیا ، عوام نے نوازشریف پر عدم اعتماد کردیا، نوازشریف نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام سے مدد مانگی ہے اور جب وقت گزر گیا تو انہوں نے عوام سے منہ موڑ لیا ، انہوں نے کہاکہ پوری قوم اس وقت پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑی ہے ، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی قوت ہے اس لئے وہ اس جماعت کے ساتھ ہیں، ن لیگ نے عوام کو مایوس کیا اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ،اس لئے اب عوام مسلم لیگ ن سے لاتعلق ہورہے ہیں اورآئندہ انتخاب میں پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہوگی

B

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...