یوسی 70میں فلٹریشن پلانٹ سمیت نئے ٹیوب ویلہ اور ٹرا نسفارمر کئے ھائینگے : محمود اختر بٹ

یوسی 70میں فلٹریشن پلانٹ سمیت نئے ٹیوب ویلہ اور ٹرا نسفارمر کئے ھائینگے : ...

لاہور(فورم:دیبا مرزا :تصاویر :عمر شریف: اہتمام : آصف شاہ)صوبائی دارلحکومت کی یونین کونسل 70 سرائے سلطان لنڈا بازار کے چیئرمین محمود اختر بٹ ‘ وائس چیئرمین چودھری صدیق احمد گجر‘ ڈسٹرکٹ کونسلر چاچی فرخندہ مالک‘ جنرل کونسلرز چودھری شبیر گجر اور محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے حلقہ کے ایم این اے میاں حمزہ شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہماری یونین کونسل کے علاقے پاتھی گراؤنڈ کے دیرینہ مسائل واٹر سپلائی اور سیوریج پائپ لائن کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کے لئے 8کروڑ روپے کا ایک بڑا فنڈز جاری کیا ہے یہ اس یونین کونسل کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں میاں حمزہ شہباز شریف جیسا درد دل رکھنے والا ایم این اے ملا ہے یونین کونسل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ ‘نئے ٹیوب ویل‘ بجلی کے نئے ٹرانسفارمرز اور بجلی کی لٹکتی تاروں کی مناسب جگہ منتقلی اور ٹریفک جیسے سنگین مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اگر ریلوے سٹیشن سے لیکر ایک موریہ پل کے اطراف میں ڈیوٹی دینے والے ٹریفک وارڈنز درست ڈیوٹی دیں تو ٹریفک کے سنگین مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے تاہم ہماری تجویز پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یہاں پر ایک اوور ہیڈ برج بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی تعمیر سے یہاں پر ٹریفک کا مسلہء بھی ختم ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ورز ’’پاکستان فورم‘‘ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری یونین کونسل میں سب سے بڑا مسلہء ٹریفک کے مسائل کا ہے ہمیں علم ہے کہ ریلوے سٹیشن سے لیکر ایک موریہ پل تک ٹریفک کا شدید دباؤ رہتا ہے عوام کو سیکنڈوں کا سفر کئی کئی منٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے اگر یہاں پر تعینات ٹریفک والے اپنی ڈیوٹی دیانت داری سے کریں تو یہ مسلۂ فوری حل ہو سکتا ہے اور یہاں پر موجود فضول یو ٹرن کو بھی ختم کرکے اس کو حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ یونین کونسل کے لوگوں کی جو اہم ڈیمانڈز ہیں ان میں پینے کا صاف پانی بوسیدہ پینے کے پائپ لائنوں کی تبدیلی نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی ہے ان اہم کامو کے لئے ہمیں 8کروڑ کے فنڈز ہمارے ایم این اے میاں حمزہ شہباز نے خصوصی طور پر جاری کئے ہیں اس فنڈز سے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ایک ٹیوب ویل آخری مرحلے میں جبکہ نئے بھی جلد ہی لگا دئیے جائیں گے اسی طرح سے نئے واٹر فلٹریشن کا کام بھی جاری ہے اور بجلی کے کم وولٹیج کی کمی کو درست کرنے کے لئے نئے ٹرانسفارمرز بھی لگوائے جارہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ لنڈا بازار میں تجاوزات ہیں یہ تجاوزات وہاں کے دونکاندار خود ہی اپنی دکانوں کے آگے ریڑھیاں لگواکر کرتے ہیں اور یہ تجاوزات سردیوں میں سیزن کی وجہ سے ہوتی ہیں گرمیوں میں نہیں ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ یونین کونسل کے مکینوں کے سوئی گیس کے کم پریشر کے مسلےء کو حل کرنے کے لئے سوئی گیس کی بھی نئی پائپ لائن ڈلوادی گئی ہیں جبکہ ہمارے کونسلر فاروق خان کے علاقے کے ٹیوب ویل کا پانی کسی دوسری یونین کونسل کی طرف جارہا تھا وہاں کے پانی کی پائپ لائنوں کو یہاں کے رہائیشوں کی طرف کردیا گیا ہے جبکہ یونین کونسل کے تمام علاقوں میں بلا تفریق ترقیاتی کام شروع کروادئیے گئے ہیں ہمارا مقصد یونین کونسل کو ایک مثالی یونین کونسل بنانا ہے اس کے لئے ہم دن رات کام کررہے ہیں جو کام رہ بھی گئے ہیں انہیں آئندہ بجٹ میں فنڈز رکھ کر حل کردیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...