کشمیراٹوٹ انگ ،ایک انچ پڑوسی ملک کو نہیں دینگے، نامزد بھارتی نائب صدر

کشمیراٹوٹ انگ ،ایک انچ پڑوسی ملک کو نہیں دینگے، نامزد بھارتی نائب صدر

نئی دہلی(اے این این) بھارت میں حکمران اتحاد این ڈی اے کے نامزد نائب صدر ایم وینکایا نائیڈو نے پاکستان پر دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا روایتی الزام دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک 1971ء کی پاک بھارت جنگ کو یاد کرے جب اسے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور بنگلہ دیش قائم ہوا۔ ایک بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے پہلے کارگل کی مہم جوئی کی اور اب کشمیر میں حالات کو خراب کرنے کیلئے سفارتی مہم جوئی کررہا ہے ایسی مہم جوئیوں سے بھارت کی ترقی کو روکا نہیں جاسکتا، ہم اتنے مضبوط ہیں کہ اپنی منزل سے بھٹکیں گے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ہمسائے کو سمجھنا چاہیے کہ دہشت گردی کی مدد ان کیلئے سودمند نہیں ہے۔ وہ 1971ء کے تجربے کو سامنے رکھیں اور اپنے لوگوں کی ترقی و خوشحالی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اس کا ایک انچ بھی ہمسایہ ملک کو نہیں دیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...