متاثرین بھارتی جارحیت کیلئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی امدادی کھیپ روانہ

متاثرین بھارتی جارحیت کیلئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی امدادی کھیپ روانہ

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار خاندانوں کیلئے خشک راشن ، ملبوسات، بستراور جوتوں پر مشتمل امداد ی سامان کا قافلہ روانہ کر دیاگیا ، راشن میں آٹا ، چا و ل ، گھی، چینی، دالیں اور دیگر اشیاء ضروریہ شامل ہیں۔گزشتہ روز چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف نے یاسر بٹ ، شوکت سلفی ، ابو ساریہ و دیگرکے ہمراہ جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکزاسلام آباد سے تقریباً 30لاکھ مالیت کا امدادی سامان روانہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا لائن آف کنٹرول پر گزشتہ ایک سال سے بھارتی جارحیت کا نشانہ عام لوگ بن رہے ہیں اور اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ، کچھ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ان متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،گزشتہ سال بھی ہم نے پانچ ہزار سے زائد خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کیا تھایہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...