تحفظ عقیدۂ ختم نبوت کی داعی جماعتوں نے باہمی اتحاد کیلئے کوششیں تیز کر دیں

تحفظ عقیدۂ ختم نبوت کی داعی جماعتوں نے باہمی اتحاد کیلئے کوششیں تیز کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی جماعتوں نے باہمی اتحاد کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اس سلسلہ میں گذشتہ روز عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کے بیٹے صاحبزادہ مولانا سعید اسکندر نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مولانا عبدالحفیظ مکی ؒ کی یاد میں منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے علاوہ انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیرمولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائت اللہ ، نائب امیر مولانا عبدالرؤف مکی اور دیگر قائدین سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں کے قائدین نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اوراسمقدس مشن کوآئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے مزید آگے بڑھانے کے لیے باہمی مل جل کرجدوجہد کرنے اور دیگر امور پرتفصیلی غوروخوض کیا گیا مولانا ڈاکٹر سعید عنائت اللہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی جماعتوں کے باہمی اتحاد و اتفاق کی خوشخبری جلد ہی عوام سنے گی

مزید :

صفحہ آخر -