پی آئی اے،سعودی ائیرلائنز،ائیر بلیو شاہین ائیرلائنز حج آپریشن مکمل کرینگی

پی آئی اے،سعودی ائیرلائنز،ائیر بلیو شاہین ائیرلائنز حج آپریشن مکمل کرینگی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پی آئی اے،سعودی ائیرلائنز،ائیر بلیو،شاہین ائیرلائنز سرکاری حج سکیم کا حج آپریشن 2017ء مکمل کریں گی،پرائیویٹ حج سکیم کے 40روزہ عازمین حج کی روانگی 26جولائی سے شروع ہو گی،بیشتر حج آرگنائزر حج فارم تاخیر سے ملنے کی وجہ سے روانہ نہیں ہو سکیں گے،لاہور حاجی کیمپ میں سعید احمد ملک ،سیالکوٹ سے سید مجیب شاہ،فیصل آباد ذکاء اللہ ،اسلام آباد سے قاضی سمیع نے حاجی کیمپوں میں تیاریوں کا جائزہ لیااور انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا،فیصل آباد سے شاہین ائیرلائنزجبکہ سیالکوٹ سے پی آئی اے حج آپریشن مکمل کریں گی،حاجیوں کو انجکشن لگانے اور رہنمائی کیلئے ٹریننگ سنٹر کیمپ مستقل کام کرتے رہیں گے ،حاجی کیمپوں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ،حاجی کیمپوں میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...