سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کا نیا باب کھلے گا :عبدالقادر بلوچ

سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کا نیا باب کھلے گا :عبدالقادر بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خاران(آن لائن) سی پیک کے بننے سے بلوچستان میں ترقی کا ایک نیا باب کھلے گا جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ خوشحال ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے خاران میں پنجاب حکومت کی فنڈ سے زیرتکمیل ٹیکنیکل کالج کے دورہ کے موقع پر کیا وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دور حکومت میں بلوچستان میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے ہیں بلوچستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک بننے سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی جس کا سہرا ن لیگ کی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج خاران سمیت پورے بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ ٹیکنیکل کالج کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دی گئی کہ کالج کا کام ایک سال میں مکمل کیا جائے گا جس میں ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی ۔علاوہ ازیں جنرل عبدالقادر بلوچ نے خاران میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا اورانہیں جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔
عبدالقادر بلوچ

مزید :

علاقائی -