پانام کیس کا فیصلہ انشاء اللہ ہمارے حق میں آئیگا ، کسی کو چور دروازے سے نہیں آنے دیں گے : ایاز صادق

پانام کیس کا فیصلہ انشاء اللہ ہمارے حق میں آئیگا ، کسی کو چور دروازے سے نہیں ...

لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سرداریاز صادق نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ انشاء اللہ ہمارے حق میں ہی آئیگا ‘کسی کو چور داروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے ‘کچھ لوگ ملکی ترقی نہیں چاہتے لیکن ایسے لوگوں کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘مجھے وزیر اعظم نے مری نہیں بلایا ،میں لاہورمیں ہوں ‘پار لیمنٹ اور حکومت آئینی مدت پوری کر یگی، عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے ۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سردار ایازصادق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعظم نوازشر یف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں جو لوگ سازشیں کر رہے ہیں وہ ملک میں ترقی کے دشمن ہیں ایسے لوگ پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں،آئندہ بھی انکو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ عمران خان اورتحر یک انصاف چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتی ہے مگر انکی یہ سازش اور کوشش ایک خواب ہے،ہم ایسے لوگوں کو کبھی چور دوروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے اقتدار کا فیصلہ عوام کے ووٹوں سے ہی ہوگا اور عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ۔

ایاز صادق۔

مزید : علاقائی


loading...