ایران میں منشیات کے عادی افراد کو حکومت نشہ فراہم کرے گی: پارلیمان نے نیا مسود ہ تیار کر لیا

ایران میں منشیات کے عادی افراد کو حکومت نشہ فراہم کرے گی: پارلیمان نے نیا ...

تہران ( آن لائن) ایرانی پارلیمانی کمیٹی برائے عدلیہ کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ حسن نوزروزی نے کہا ہے کہ ملک میں منشیات کے عادی افراد کو حکومتی واؤچرز کے ذریعے منشیات تقسیم کرنے سے متعلق قانونی بل کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس کو جلد ہی پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔ منشیات کے عادی افراد میں واؤچرز کی تقسیم اسی طرح ہو گی جیسا کہ شاہ ایران کے زمانے میں ہوا کرتی تھی،اس تجویز کا مقصد منشیات کے عادی افراد اور اس کے اسمگلروں کے درمیان تعلق ختم کرنا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی النا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے عدلیہ کے ترجمان حسن نوروزی نے انکشاف کیا کہ ایرانی پارلیمنٹ ایک ایسے مسودے کو منظور کر ے گی جس کے تحت حکومت منشیات کے عادی افراد کوہلکی نوعیت کی منشیات فراہم کرے گی تا کہ وہ بتدریج اس لعنت سے چھٹکارہ پا سکیں۔ اس طرح یہ لوگ منشیات کے اسمگلروں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے سرکاری طور پر حکومت سے منشیات حاصل کریں گے۔مذکورہ قانون کے منظور ہونے کی صورت میں منشیات کے عادی افراد کو 5 کلو گرام سے کم منشیات کی مقدار رکھنے کی اجازت ہو گی۔

مزید : علاقائی


loading...