ڈیرہ‘ بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ‘ بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)گرہ حیات اور گیلانی ٹاؤن میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے چار سالہ بچہ اور بیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بیس سالہ محمد وقاص ولد عبد الرشید سکنہ بلمقابل مین واپڈا آفس نعیم نامی ٹرانسفارمر مرمت کرنے والی ورکشاپ میں پرائیویٹ کام کرتا تھا جسکی عمر بیس سال بتائی جاتی ہے گزشتہ روز ٹرانسفارمر مرمت کیلئے علاقہگرہ حیات میں گیا جہاں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا مقتول گیارویں جماعت کا طالبعلم تھا اور اسکی حال ہی میں منگنی ہوئی تھی اسکی موت کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا محمد وقاص ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا اور سیکنڈ ٹائم چنگچی رکشہ بھی چلاتا تھا دوسرے واقعے میں گیلانی ٹاؤن میں نصب بجلی کے کھمبا میں کرنٹ کی وجہ سے چار سالہ محمد عمر ولد باچا خان سکنہ گیلانی ٹاؤن جاں بحق ہوگیا مذکورہ کھمبے میں تین چار دن سے کرنٹ تھا کرنٹ سے اس سے قبل ایک بکری ہلاک ہوچکی ہے جبکہ دو تین افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...