امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا : میجر جنرل حسین اظہر
پاراچنار(نمائندہ پاکستان) پاک آرمی کے میجر جنرل حسن اظہر حیات نے کہا ہے کہ فورسز امن و امان ہر صورت برقرار رکھے گی اور بد امنی کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا جی او سی 7 ڈویڑ ن میجر جنر ل حسن اظہر حیات نے پو لٹیکل انتظامیہ کے سا تھ اپر ،لو ئر اور سنٹرل کر م کادورہ کیا۔جی اوسی نے بوشہرہ کے عمائدین سے با ت کر تے ہو ئے اس عز م کو دہرایا کہ پاکستان آرمی کر م ایجنسی میں امن واما ن کی بحالی کے لیے ہر مکمن اقدام کر یگی۔جی او سی نے بجلی ،ذراعت،صحت ،بنیا دی ڈھا نچے کی تعمیر کے مسا ئل کو سنتے ہو ئے پو لٹیکل ایجنٹ کو لا ئن ڈپا رٹمنٹ کے ذریعے تما م مسا ئل کو حل کر نے کی ہدایت کی۔جنرل آفیسر نے چار سکول (لڑکوں اور لڑکیوں ) کی مکمل بحالی اور مقا می لو گو ں کے لیے کھیل کے مید ان کا بھی اعلا ن کیا۔پو لیٹیکل ایجنٹ نے بو شہر ہ روڈ کو دو ہفتے میں مکمل کر نے کی یقین دہا نی کر ائی ہے۔صد ہ کے دورے کے دوران جنرل حسن نے 55ٹی ڈی پیز میں سی ایل سی پی کے چیک تقسیم کئے اور متاثرین سے ملے۔جنرل افسیر نے اے پی ایس صد ہ کی متعین کر دہ جگہ کا دورہ کیا اور تعمیر کے منصوبے کو حمتی شکل دی۔جی او سی نے پولی ٹیکنیکل اسنٹیٹوٹ کا دورہ بھی کیا اور پو لیٹیکل ایجنٹ اور فاٹا ڈویلپمنٹ اٹھا رٹی کوارڈینٹنگ آفیسر کو مخا طب کر تے ہو ئے تما م انتطامی امو رکے سا تھ تعلیم یا فتہ عملے کی تعینا تی ،لیبارٹر ی اور تر بیتی آلا ت کی مر مت کے مسا ئل کو حل کرنے کی ہد ایت کی۔جنرل نے ان سہو لیات کو بڑھا نے کیلیے آرمی کی طرف سے بھی مد د کی پیشکش کی۔علاوہ از یں جنرل حسن نے ڈوگر کا دورہ کیا اور اہم مقامی باشندوں اور مشران کے سا تھ تفصیلی جر گہ کیا۔جنر ل نے سنٹرل کر م میں کمزروربنیادی ڈھانچے اور لو کل انتظامیہ کے کم ملنے پر فکر کا اظہا رکیا۔جی اوسی نے کرم ایجنسی کے پو لٹیکل ایجنٹ کو ہنگامی بنیا دوں پر معیا رزندگی کو بہتر بنا نے کے لیے اقدامات کر نے کی ہد ایت کی۔ جنرل نے لو کل انتظامیہ کو سنٹرل کر م میں ڈاکٹروں کے ساتھ بنیادی مرکزِ صحت کی بحالی ،گورنمنٹ سکو لو ں کی ازسر نو تعمیر ،آرمی کی جانب سے سکو ل کا قیا م ،اے ڈی پی کے نا مکمل منصوبوں کی تکمیل،واٹر سپلا ئی سیکم کی تعمیر ،انٹرینٹ کی سہو لت کے ساتھ پی ٹی سی ایل لا ئنو ں کی تنصیب ،بجلی کے نظام کی بحالی اور روڈ کی تعمیر کا کا م جلد مکمل کر نے کے لیے تما م ضروری اقدامات اٹھا نے کی ہدایت کی۔ جی او سی نے سنٹر ل کر م میں طے شدہ منصوبوں کی نگرانی کے لیے سو ل اور آرمی پر مشتمل ایگزیکٹیوکمیٹی کے قیا م کا اعلا ن کیا۔ جنر ل آفیسر نے نو جوانو ں میں کھیل کا ساما ن تقیسم کیا اور ڈوگر میں کر کٹ سٹیڈیم بنا نے کا اعلا ن کیا۔