لندن: پی ایس پی کا متحدہ بانی کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ

لندن: پی ایس پی کا متحدہ بانی کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے لندن میں متحدہ بانی کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں رضا ہارون سمیت متعدد پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کراچی میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کو انصاف کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی سزرمین دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ار پاک سرزمین پارٹی کراچی میں دہشتگردی کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہو گی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے پی ایس پی رہنماء4 رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ا?ج پھر کراچی میں معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے

مزید : علاقائی


loading...