روس نے غیر دفاعی ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیا

روس نے غیر دفاعی ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹڑنگ ڈیسک) روس نے کثیر المقاصد غیر دفاعی ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیا گیا، ہیلی کاپٹر 27مسافروں اور 4ٹن تک دیگر ساز و سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر 21 جولائی کو پاکستان کے حوالے کیا گیا جسے بوقت ضرورت کنورٹ ایبل (تبدیل) آپشن کے ذریعے اہم شخصیات کی نقل و حرکت کے لیے بطور مسافر بردار ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ہیلی کاپٹر تیار کرنے والی کمپنی ’’رشین ہیلی کاپٹرز‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آندرے بوگنسکی نے کہا کہ انہیں امید ہے پاکستان کو فراہم کیا جانے والا ایم ا?ئی 171 ای اپنے مشنز کامیابی سے پورے کرے گا چاہے اسے اہم شخصیات کی نقل و حرکت کے لیے استعمال کیا جائے یا مال برداری، میڈیکل، سرچ اور ریسکیو آپریشن کے لیے استعمال کیا جائے۔واضح رہے روسی کمپنی نے یہ ہیلی کاپٹر بلوچستان حکومت کے لیے تیار کیا ہے، بلوچستان حکومت نے دسمبر 2016 میں روسی کمپنی سے ہیلی کاپٹرخریدنے کا معاہدہ کیا تھا جسے ریسکیو آپریشن اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ روسی کمپنی اس سے قبل بھی ایک ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کرچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -