وزارت داخلہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ اجراء میں تاحال ناکام

وزارت داخلہ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ اجراء میں تاحال ناکام

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزارت داخلہ کو بانی متحدہ قومی مومنٹ الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء میں تاحال کوئی خاطر خواہ کا میابی حاصل نہیں ہو سکی، الطاف حسین کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی طرف سے عائد کردہ اعتراضات دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، و ز ارت داخلہ کی ہدایت پر انٹرپول سے اعتراضات دور کرنے کیلئے 2 بار مہلت مانگی جا چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بانی متحدہ الطاف حسین کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے حکم پر ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی کوششیں جاری ہیں۔ وز ا ر ت داخلہ میں الطاف حسین کیخلاف موجود سنگین نوعیت کے مقدمات کی فائلیں کئی بار زیر غور لائی جا چکی ہیں اور وزارت قانون سے بھی الطا ف حسین کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے تفصیلی مشاورت کی جا چکی ہے تاہم ابھی تک انٹرپول کی طرف سے عائد اعتراضات دور نہیں کئے جا سکے۔ وفاقی وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ سندھ کے درمیان بھی الطاف حسین کیخلاف درج سنگین مقدمات پر متعدد بار رابطے ہوئے تاہم انٹرپول کے اعتراضات دور کرنے کیلئے ابھی تک مواد کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ واضح رہے انٹرپول نے الطاف حسین کی گزشتہ برس 21 اگست کی تقریر پر ریڈ وارنٹ کے اجراء کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ مقدمہ بظاہر سیاسی نوعیت کا لگتا ہے اور انٹرپول سیا سی نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کرسکتا ۔

الطاف وارنٹ

مزید : علاقائی


loading...