عمران خان نے دھرنوں سے قوم کا وقت ضائع کیا ، اکرم خان درانی

عمران خان نے دھرنوں سے قوم کا وقت ضائع کیا ، اکرم خان درانی

بنوں(آئی این پی)وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں اور مختلف حیلوں بہانوں سے قوم کا وقت ضائع کیا جے آئی ٹی رپورٹ میں نواز شریف اور ان کے خاندان پر کوئی کرپشن ثابت نہ ہو سکی وہ میاں نواز شریف سے 60سال کا ریکارڈ تو مانگ رہے ہیں مگر خود 20سال کا ریکارڈ پیش نہیں کر سکتے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ موجودہ دور میں چلنے والے ترقی کے پہیہ کو چلتا نہیں دیکھ سکتے اور قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں عالمی طاقتیں نہیں چاہتی کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل ہو جسے روکنے کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو استعمال کیاجارہا ہے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت نے چار سال میں عوام کیساتھ صرف اخبارات میں مذاق کیا ہے اس کے علاوہ کوئی میگا پراجیکٹ نہیں لا سکی ہے جو کہ آئندہ انتخابات میں ان کے زوال کا سبب بن جائے گا ہم نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں موجودہ دور میں ہی بڑے بڑے منصوبے منظور کرواکر بنوں کو عالمی سطح کی ترقیاتی دوڑ میں شامل کیا ہے اس وقت گیس عوام کی سب سے بڑی ضرورت ہے جسے ہر علاقہ تک پہنچانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہے۔ وہ بروز اتوار یونین کونسل گڑھی شیر احمد کو گیس فراہمی کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ جس سے ایم پی اے اعظم خان درانی ،زاہد خان درانی ، ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان ،خالد خان ،ملک تیمور خان منڈان ،سینان درانی ایڈوکیٹ ، وجدان درانی نے بھی خطاب کیا ۔

اکرم خان درانی

مزید : علاقائی


loading...