مودی کا خود نمائی کا جنون، پرا پیگنڈا کیلئے 11 ارب رو پے خرچ کئے

مودی کا خود نمائی کا جنون، پرا پیگنڈا کیلئے 11 ارب رو پے خرچ کئے

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی وزیراعظم مودی نے ملک میں میڈیا پر اپنے حق میں پراپیگنڈا کرنے کے لئے 100 یا 200 کروڑ روپے نہیں پورے 11 ارب روپئے سے زیادہ خرچ کئے ہیں ۔ بی جے پی کے حامیوں کیلئے یہ خبر ہوش اڑادینے والی ہوسکتی ہے ۔ مختلف ویب سائیٹس پر جاری رپورٹ کے مطابق اس حقیقت کا انکشاف آر ٹی آئی کے ذریعہ ہوا ہے ۔ نوٹ بندی سے لے کر اپوزیشن کے کٹہرے میں کھڑی بی جے پی حکومت اس انکشاف کے بعد اور گھرسکتی ہے ۔ گریٹر نوئیڈا کے آر ٹی آئی کارکن رام ویر تور نے /29 اگست 2016 کو اطلاعات و نشریات کی وزارت سے حق اطلاعات کے ذریعے پوچھا تھا کہ مرکز میں وزیراعظم مودی نے حکومت بنانے سے لے کر اگست 2016 تک اشتہارات پر کتنا سرکاری پیسہ خرچ کیا ۔ تین ماہ بعد جب آر ٹی آئی کے ذریعہ جو جواب حاصل ہوا اسے دیکھ کر لوگ ضرور چونک جائیں گے ۔جواب میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال میں مودی حکومت اشتہارات پر 11 ارب روپئے سے بھی زیادہ خرچ کرچکی ہے ۔اشتہارات کی معلومات میں بتایا گیا کہ اس میں براڈ کاسٹنگ ، کمیونٹی ، ریڈیو ، انٹرنیٹ ، دوردرشن ، ڈیجیٹل سنیما ، پروڈکشن ، ٹیلی کاسٹ اور ایس ایم ایس کے علاوہ دیگر اخراجات شامل ہیں ۔ ان میں گزشتہ تین سال میں مودی حکومت کی جانب سے 11 بلین روپئے سے بھی زیادہ روپیہ خرچ کیا گیا ہے،شیوسینا نے اپنی اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت حکومت کو ان الفا ظ کے ساتھ تنقید کا نشانہ بنایا کہ اچھے دن کا لفظ صرف حکومت کے اشتہارات میں ہی دکھائی دے رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے خلاف ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نوٹ بندی مہم اور جی ایس ٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے شیوسینا کے صدر نے کہاکہ نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس) این ڈی اے( کا حصہ رہنے کے باوجود ہم غلط بات پرسوال اٹھانے سے بھی گھبراتے نہیں ۔شیوسینا کے ترجمان سامنا میں شائع اودھو ٹھاکرے کے بیان کے مطابق پندرہ لاکھ لوگ پچھلے چار ماہ میں بے روزگار ہوئے حکومت نے ان بے روزگاروں کے متعلق کس قسم کے انتظات کئے ہیں؟۔انہوں نے مرکزی حکومت پر یہ کہتے ہوئے نشانہ لگایا کہ جب راجیو گاندھی وزیراعظم تھے انہوں نے دہلی سے حکومت چلانے کے بجائے مقامی سطح پر امور کی انجام دہی کے لئے پنچایت راج قائم کیاتھا۔اچھے دن صرف اشتہارات تک ہی محدود ہیں۔کیاہم حقیقی جمہوریت میں ہیں کیا ملک میں تمام امور وزیراعظم کی خواہش کے مطابق کئے جارہے ہیں۔

مودی

مزید : علاقائی


loading...