ڈاکار: پاکستان اور سینیگال کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس

ڈاکار: پاکستان اور سینیگال کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈاکار(صباح نیوز)پاکستان اور سینیگال نے تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت سمیت مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔یہ اتفاق رائے ڈاکار میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ہوا۔ وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔فریقین نے دوہرے ٹیکس اور مالی خردبرد کی روک تھام سے متعلق کنونشن پر جلد دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویزے کے اجرا اور سفر اور سیاحت کے اداروں سے معلومات کے تبادلے سمیت دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے فروغ کیلئے بھی تعاون کیا جائے گا۔فریقین نے باہمی تجارتی حجم بڑھانے کے تناظر میں ڈاکار اور کراچی پورٹ کے درمیان تعاون کے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔
مشترکہ کمیشن

مزید :

علاقائی -