چین ، پاکستان بہت اچھے دوست ، پڑوسی ، قابل اعتماد شراکت دار اور مضبوط بھائی ہیں، قائم مقام چینی سفیر

چین ، پاکستان بہت اچھے دوست ، پڑوسی ، قابل اعتماد شراکت دار اور مضبوط بھائی ...

اسلام آباد (آئی این پی)قائم مقام چینی سفیر اور سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن زاؤلی جیان نے کہا ہے کہ چین کی پاکستان کے ساتھ دوستی بہت منفرد ہے، دونوں ممالک بہت اچھے دوست،قابل اعتماد شراکت دار،اچھے پڑوسی اور مضبوط بھائی ہیں جو ہرمشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ،سی پیک کی ترقی کے ساتھ پاکستانی طلبا کی چینی زبان سیکھنے کیلئے مانگ میں اضافہ ہوا ہے،پاکستانی اساتذہ کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان نسل در نسل گہرے دوستانہ تعلقات کے تسلسل کا باعث بنے گا۔چینی سفارتخانے میں اساتذہ کے 40رکنی گروپ کو چین کے دو ہفتے کے تربیتی دورے پر روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاؤلی جیان نے کہاکہ سی پیک منصوبے سے پاک چین دوستی کو نئی جہت ملی ہے اور اب یہ مشترکہ تقدیر اور اشتراک کے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اساتذہ بیجنگ میں اپنے قیام کے دوران چینی زبان اور ثقافت کے ساتھ رہنمائی حاصل کریں گے ۔ زاؤ لی جیان نے امید ظاہر کی کہ اساتذہ کا دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان نسل در نسل گہرے دوستانہ تعلقات کے تسلسل کا باعث بنے گا۔ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں فاہدہ مند ثابت ہوئے ہیں۔

چین

مزید : علاقائی


loading...