پتنگ بازی اور ون ویلنگ میں ملوث 15 ملزم گرفتار،سینکڑوں پتنگیں برآمد

پتنگ بازی اور ون ویلنگ میں ملوث 15 ملزم گرفتار،سینکڑوں پتنگیں برآمد

لاہور (خبر نگار) لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بازوں اورون ویلرزکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15 پتنگ بازوں اور ون ویلرز کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں ون ویلنگ اورپتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پورے شہر میں13مقدمات درج کرکے15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے510سے زائد پتنگیں اور ڈوربرآمدکرلی۔

مزید : علاقائی


loading...