ہیئر، نوجوان کی پھندا لے کر خود کشی

ہیئر، نوجوان کی پھندا لے کر خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) تھانہ ہیئر کے علاقہ میں رات گئے 25 سالہ نوجوان نے کمرہ کے گارڈر سے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی ختم کر لی ۔ بتایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 25 سالہ محمد انور رکھ برج گاؤں کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ تھا اور گزشتہ چند دنوں سے ہیئر کے علاقہ میں علی رضا نامی شخص کے فارم پر ملازم ہوا۔ گزشہ روز اس کی فارم کے ایک کمرہ میں گاڈر سے نعش لٹکتی پائی گئی۔ پولیس نے رات گئے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مزید :

علاقائی -